۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
توریست

حوزہ / یونانی سیاحوں کے ایک گروپ نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا وزٹ کر کے کریمۂ اہل بہت (ع) کی سیرت کے متعلق آگاہی حاصل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی میزبانی میں یونانی سیاحوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز حرم مطہر کا وزٹ کے دوران اسلامی اور ایرانی فنِ معماری کو بغور مشاہدہ کیا اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے قم آنے اور قم کے لوگوں کی ان کی میزبانی کے واقعات کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے بین الاقوامی امور کے انچارج نے اپنی گفتگو کے دوران حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور ان کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے شیعیان اہل بیت علیہم السلام میں ان کے مقام و منزلت کو بیان کیا۔

یاد رہے کہ ایران کے مذہبی شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ کی زیارت کے لئے ہر سال بڑی تعداد میں زائرین اور سیاح اس شہر کا رُخ کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .